ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز، نیدرلینڈ نے بھارت کو شکست دیدی

ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز، نیدرلینڈ نے بھارت کو شکست دیدی

لندن: برطانیہ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز کے ایک اہم میچ میں نیدرلینڈ نے بھارتی ٹیم کو شکست دیدی ہے۔ نیدرلینڈ نے بھارت کیخلاف یہ مقابلہ تین ایک سے اپنے نام کیا۔

اس ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق ہر پول میں پہلے نمبر پر آنے والے چار ٹیمیں کوارٹرز فائنل کیلئے کوالیفائی کرینگی۔ پول بھی میں نیدرلینڈ کی ٹیم ابھی تک ناقابل شکست ہے۔ دیگر ٹیموں میں انڈیا دوسرے، کینیڈا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔

جمعرات کے روز بھارت کا مقابلہ ملائیشیا سے ہو گا جبکہ نیدرلینڈ کوارٹرز فائنل میں چین سے ٹکرائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں