والدہ کا ترقی اور امن پسند پاکستان کا خواب پورا کروں گا، بلاول بھٹو

والدہ کا ترقی اور امن پسند پاکستان کا خواب پورا کروں گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماں کے ساتھ اپنی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ سالگرہ مبارک شہید محترمہ بے نظیر بھٹو۔ میری دعا ہے کہ پاکستان کیلئے والدہ کی ہر خواہش کو پورا کروں والدہ کا ترقی پسند اور امن پسند پاکستان کا خواب پورا کروں گا۔

15badc4266f2c6a55f9b710a165947ff

یاد ربے آج بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور وہ پاکستان کی 11ویں وزیر اعظم منتخب ہوئیں تھیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے ہزاروں جیالے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔

27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں جلسے کے بعد واپسی پر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو خودکش حملے میں جاں بحق ہو گئیں تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں