نہال ہاشمی ، اسلام آباد پولیس سے چار جولائی تک جواب طلب

نہال ہاشمی ، اسلام آباد پولیس سے چار جولائی تک جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر پر اندراج مقدمہ سے متعلق درخواست نہال ہاشمی اور اسلام آباد پولیس سے چار جولائی تک جواب طلب کر لیے ۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی،، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نہال ہاشمی نے ججز کو دھمکیاں دیں، نہال ہاشمی کی دھمکیاں غداری اور دہشتگردی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو نہال ہاشمی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جائے۔ فاضل جج نے نہال ہاشمی اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیے۔

مقدمے کی سماعت چار جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

مصنف کے بارے میں