2ننھے پاکستانی فٹبالر میگا ایونٹ کنفیڈریشن کپ 2017 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

2ننھے پاکستانی فٹبالر میگا ایونٹ کنفیڈریشن کپ 2017 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

لاہور: فٹبال ورلڈ کپ 2018  میں پاکستانی فٹبال ٹیم تو حصہ نہیں لے رہی  لیکن 20 کروڑ کی عوام میں دو ایسے ننھے فٹبالرز ہیں جو ورلڈ کپ نہیں لیکن اسی جیسے میگا ایونٹ  کنفیڈریشن کپ 2017 کے فائنل میں ضرور شرکت کریں گے۔

فٹبال فار فرینڈشپ ، جی یہ نام دنیا بھر کے انڈر 12 فٹبالرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر مبنی پروگرام  ہے۔پاکستان میں بھی اس خصوصی پروگرام کے تحت دو ننھے فٹبالرز کو منتخب کیا گیا ۔ایک کھلاڑی بنے گا اور دوسرا جرنلسٹ ۔ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں منعقد ہونیوالے اس ایونٹ میں 64 ملکوں کی آٹھ پلیئرز پر مشتمل 8 ٹیمیں بنائی گئیں ہیں۔


27 سے 29 جون تک نوجوان فٹبالرز کی ٹریننگ ورکشاپس ہوں گی۔نیٹ ورکنگ فورم میں ینگ جرنلسٹ کو گلوبل میڈیا سنٹر میں رپورٹنگ کرنے کا طریقہ کار سمجھایا جائے گا ۔پھر ماریو گومز ، ڈیڈئیر ڈروگبا ، کلاڈیو لولیٹو ، لوئس فرنینڈیز اور ٹاپ لیول کے انٹرنیشنل پلئیرز کیساتھ ینگ پلئیرز کی ملاقات ہو گی جسکے بعد انہی نوجوان پلیئرز اور جرنلسٹس کو فیفا کنفیڈریشن کپ کا فائنل دیکھنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔

مصنف کے بارے میں