چیمپئنز ٹرافی 2021ء کا انعقاد خطرے میں ،آئی سی سی کا ختم کرنے کا عندیہ

 چیمپئنز ٹرافی 2021ء کا انعقاد خطرے میں ،آئی سی سی کا ختم کرنے کا عندیہ

دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2021ء میں شاید نہ ہوپائے ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خدشہ ظاہر کر دیا۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن چیمپئنز ٹرافی اور پچاس اوورز کا ورلڈ کپ ایک ہی طرح کے ایونٹس ہیں،چاہتے ہیں کہ ہمارے ٹورنامنٹس مختلف طرز کے ہوں۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اور 50 اوورز کا ورلڈ کپ ایک ہی طرح کے ایونٹس ہیں، ٹورنامنٹس مختلف طرز کے کرانے کی خواہش ہے ۔جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں عوام اور اسپانسرز کی دلچسپی بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہ ممکن ہے کہورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہر چار کے بجائے دو سال کے بعد کرایا جائے، جس کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی قربانی دی جاسکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے بعدآئی سی سی نے یہ معاملہ سالانہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ٹورنامنٹ کو جاری رکھنے کے حوالے سے تجاویز دی جائیں گی۔
چیمپئنز ٹرافی 2021ء کا انعقاد بھارت میں شیڈول ہے لیکن ابھی تک اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہےکہ یہ ٹورنامنٹ ہوگا بھی کہ نہیں؟ کیونکہ آئی سی سی اسی دوران ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

مصنف کے بارے میں