چین شمالی کوریا کو اپنا ایٹمی پراگرام مزید بڑھانے سے روکنے میں ناکام ہو گیا ہے:ڈونلڈ ٹرم

چین شمالی کوریا کو اپنا ایٹمی پراگرام مزید بڑھانے سے روکنے میں ناکام ہو گیا ہے:ڈونلڈ ٹرم

واشنگٹن:صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا سے رہا ہو کے آنےوالے امریکی طالبعلم کی موت پر شمالی کوریا کو آڑے ہاتھوں لیا اور مزید کہا کہ چین شمالی کوریا کو اپنا ایٹمی پروگرام مزید بڑھانے سے روکنے کی کوششوں میں نا کام ہو چکاہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو چین سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں کہ وہ خطے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا پردباﺅ ڈا لے گا کہ وہ اپنا ایٹمی پروگرام مزیدبڑھانے سے گریز کرے۔
صدر ٹرمپ نے ااپنی ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ وہ چین کی شما لی کوریا کے معاملے میں کی جانے والی مدد کی تعریف کرتے ہیں تاہم چین کی یہ کوششیں ناکام رہی ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ چین نےاس معاملے میں کوشش ضرور کی ہے۔
جنوبی کوریا میں امریکہ کے سابق سفیر کرسٹوفر ہِل کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کایہ بیان شمالی کوریا کے معاملے پر مایوسی کو ظاہر کر رہا ہے اور وہ دوسروں کو بتانا چاہ رہے ہیں کہ اب ایسے نہیں چلے گایا اپنے دفاع میں کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے معاملے کو حل کرانے کی کوشش ضرور کی ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے بدھ کو دئیے جانےوالے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے شمالی کوریااور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرانے کی مسلسل کوشش کی ہے اور چین کی معاملہ حل کرانے کی یہ کو ششیں کسی بیرونی دباﺅ کا نتیجہ نہیں ہیں بلکہ چین بھی اسی خطے کا رکن ہے اور خود کو بین الاقوامی کمیونٹی کا ایک ذمہ دار رکن سمجھتے ہوئے اس معاملے کو حل کرانا چاہتا ہے۔