افغان سیکورٹی فورسز نے تورا بورا کو داعش سے مکمل طور پر کلیئرقرار دیدیا ،44جنگجو ﺅ ہلاک

افغان سیکورٹی فورسز نے تورا بورا کو داعش سے مکمل طور پر کلیئرقرار دیدیا ،44جنگجو ﺅ ہلاک

کابل:افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز نے تورا بورا کو داعش سے مکمل طور پر کلیئرقرار دیتے ہوئے 44جنگجو ﺅں کو ہلاک اور22کو زخمی کرنے کا دعویٰ کردیا، ادھر شدت پسندوں کی جانب سے دھماکوں کیلئے تربوز اور دیگر تازہ پھلوں کے استعمال کا انکشاف ہواہے جس سے افغان سیکورٹی فورسز میں خدشات بڑھ گئے ۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کیلئے 53یو ایچ ۔60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی بحالی کا کام شروع ہوچکا ہے۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق افغان آرمی کی 201ویں سلیب کور کے کمانڈر جنرل محمد زمان وزیری کا کہنا ہے کہ تورا بورا کو داعش سے مکمل طور پر کلیئر کرالیا گیا ہے ۔آپریشن کے دوران داعش کے 44جنگجو مارے گئے اور22دیگر زخمی بھی ہوئے جبکہ 2جنگجوﺅں کو اسلحے اور دیگر ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرحمان رحیمی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز شدت پسندوں کو دوبارہ تورا بورا میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کرنے نہیں دیں گی ۔دریں اثناءصوبائی گورنر محمد گلاب منگل کا کہنا ہے کہ تورا بورا میں پوزیشنیں سنبھالنے والے جنگجو غیر ملکی تھے جن میں پاکستانی ،ازبک،چچن،عرب اور دیگر غیر ملکی شامل ہیں۔ادھر شدت پسندوں کی جانب سے دھماکوں کیلئے تربوز اور دیگر تازہ پھلوں کے استعمال کا انکشاف ہواہے جس سے افغان سیکورٹی فورسز میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے پینٹاگون کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق افغان نیشنل ڈیفنس سیکورٹی فورسز کے روڈ میپ کے تحت ایس ایم ڈبلیو اضافی ہیلی کاپٹر کے عملے کو بھی فراہم کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں