خیبر ایجنسی کے 90 ہزار سے زائد بے گھر افراد واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

خیبر ایجنسی کے 90 ہزار سے زائد بے گھر افراد واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

اسلام آباد:   آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے خیبر ایجنسی کے  90  ہزار  517  عارضی طور  پر بے گھر ہونے والے افراد کے خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں، واپس جانے والے بے گھر افراد کی واپسی کا چوتھا مرحلہ جاری ہے، بے گھر افراد  کی واپسی کا عمل جولائی کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اس حوالے سے فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد  کی واپسی کا چوتھا و  آخری مرحلہ آخری مراحل میں ہے، اس دوران خیبر ایجنسی کے 90 ہزار 517 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

حکام کے مطابق خیبر ایجنسی کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل 98 فیصد مکمل ہوچکا ہے انہوں نے بتایا کہ گھر افراد کی واپسی کا عمل جولائی کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10 ہزار روپے کرایہ کی مد میں بذریعہ موبائل سم ادا کیا جارہا ہے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام واپس جانے والے بے گھرافراد کو چھ ماہ کے لئے مفت راشن دے رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں