جیونی حملہ نہایت بزدلانہ فعل ہے:نیول چیف ایڈمرل محمد ذکااللہ

کراچی:چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ نے جیونی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک نہایت بزدلانہ فعل ہے اور ایسے حملے پاکستان نیوی کے دہشتگردی کیخلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان نیوی ملک میں دہشتگردی کے خا تمے کیلئے قانون نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔انھوں نے مزید کہاکہ دہشتگردی کیخلاف قومی دفاع کیلئے شہیدوں کی قربانیاں نہایت قابل ستائش ہیں اور ہم ملک سے دہشتگردی کے اس ناسور کو مٹا کر دم لیں گے۔
اس موقع پر انھوں نے شہیدوں کی روح کیلئےمغفرت اورانکے خاندان کےلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔انھوں نے زخمی اہلکاروں کادورہ کیااور انکی صحت کیلئے بھی دعا کی۔