فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایرانی ڈرون کو پاکستان نے مار گرایا

اسلام آباد: پاکستان نے اپنی حدود میں ایرانی ڈرون مارگرایا. ایرانی ڈرون کوپاکستانی ایئرفورس نےگرایا یہ ڈرون پاکستان کی حدود میں 4 کلومیٹر اندر تھا .اس موقع پر پاکستان نےایرانی حکام سےمعلومات کاتبادلہ بھی کیا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنی حدود میں داخل ہونے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے ۔ یہ ڈرون فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے 4 کلومیٹر تک پاکستان کی حدود میں آ گیا تھا جس کے بعد پاکستانی ائیر فورس ایکشن میں آئی اور ائیر فورس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اس ایرانی ڈرون کو مار گرایا ۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایرانی حکام سے معلومات کا تبادلہ بھی کیا  اور انہیں تمام تر تفصیلات سے آگاہ بھی کیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں