بھارت پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیرحل کریں:چیف اقوام متحدہ

بھارت پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیرحل کریں:چیف اقوام متحدہ

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پرایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ انکی پاکستانی اور بھارتی قیادت سے حالیہ ملا قاتیں دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تھیں۔
انتونیو گوتریس ا س سال جنوری میں اپنا یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد تین بار نواز شریف سے اور دو بار بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے مل چکے ہیں جسکا واحد مقصد مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے بات چیت کرنا تھا۔
مسئلہ کشمیر 1947سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اورمختلف تنازعات کا باعث بنا ہواہے اور2016 میں بر ھان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارت کیخلاف شدید مظاہرے جاری ہیں۔
انتونیو گوتریس اقوام متحدہ میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد  پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کےلیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔