جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ ہوائی مشقیں

جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ ہوائی مشقیں

واشنگٹن: شمالی کوریا کی تھرمونیو کلیئر جنگ کی دھمکی کے بعد جنوبی کوریا اور امریکہ کی بڑے پیمانے پر مشترکہ ہوائی مشقیں شروع ہو چکی ہیں جو 11دن تک جاری رہیں گی۔
شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار کے مسلسل ٹیسٹ کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا بھی جنگی مشقوں میں ا پنی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں جن میں ایٹمی ہتھیار لے جانے کے قابل جیٹ طیارے بھی حصہ لیں گے۔
کل سے جاری جنگی مشقوں میں جنوبی کوریا  کی فضائیہ نے امریکی فضائیہ کے سپر سانک بی۔ ون بی بمبار طیارے کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکی ائیرفورس کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں میں جنوبی کوریا کے دو ایف 15 ایس اور امریکا کے دو سپرسانک بی۔ ون بی بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔
اس کے علاوہ امریکی بمبار طیاروں نے دوران ِپرواز ری فیولنگ کی بھی پریکٹس کی۔
یاد رہے کہ یہ مشقیں شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد کی گئی ہیں۔پچھلے سال بھی جنوبی کوریا اور امریکہ نے تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں کیں تھیں جن میں 3,00,000جنوبی کوریا اور 17000 امریکی فوجی ستوں نے حصہ لیاتھا۔