رمضان میں چھوٹے کپڑے پہننے پر ترکی میں لڑکی پر حملہ

رمضان میں چھوٹے کپڑے پہننے پر ترکی میں لڑکی پر حملہ

استنبول: ترکی میں رمضان کے ماہ میں چھوٹے کپڑے پہننے پر آدمی نے بس میں بیٹھی لڑکی پر حملہ کر دیا۔
یونیورسٹی کی طالبہ اسینا میلیسا چھوٹے کپڑے پہنے بس میں سفر کر رہی تھی کہ اسکی پچھلی سیٹ پر بیٹھے آدمی نے بس سے اترتے وقت اس کے چہرے پر تھپڑ رسید کیا اسینا نے اسکا پیچھا کرنا چاہا تو آدمی اسے بس میں زور سے پیچھے کی طرف دھکیل کر بھاگ گیا۔
اسینا کا کہنا تھا کہ وہ آدمی بس میں اسکی پچھلی سیٹ پر بیٹھا مسلسل زبانی طور پ اسے ہراساں کر رہا تھا کہ اسے رمضان کے ماہ میں ایسے چھوٹے کپڑے نہیں پہننے چاہییں۔

اس واقع کے بعدجلد ہی آدمی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ حملے کی وجہ پوچھنے پر اس نے کہاوہ اس لڑکی کو رمضان میں ایسا لباس پہنے دیکھ کے مشتعل ہو گیا تھا ۔