بھارت کی شکست پر مشہور بھارتی کامیڈین بھی رو پڑے

بھارت کی شکست پر مشہور بھارتی کامیڈین بھی رو پڑے

ممبئی:بھارت کے معروف کامیڈین راجو شری واستو بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد رو پڑے ۔
میچ سے پہلے انھوں نے بھارتی ٹیم سے کافی اچھی امیدیں لگا رکھی تھیں اور بھارتی ٹیم کی جیت کیلئے بھی کافی پر امید دکھائی دیتے تھے ۔راجو شری واستو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کا مذاق اڑانے والوں میں سر فہرست تھے اور انھوں نے بارڈرپر بھی آ  کر سر فرازاور پاکستانی ٹیم کاخوب مذاق اڑایالیکن کون جانتا تھا کہ انھیں اس مذاق کے جواب میں بھارت کی شرمناک شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا اور یہ شکست انھیں رلا بھی سکتی ہے ۔
بھارتی ٹیم کی شکست کے بعدوہ ایک ویڈیو میں روتی ہوئی غمگین آواز کیساتھ بھارتی ٹیم کی لعن طعن کر تے ہو ئے نظر آئے ہیں۔ انھون نے کہا ایک طرف پوری بھارتی عوام میچ کے دوران پوجا پاٹ میں مصروف تھی جبکہ دوسرے طرف کوہلی ہماری ناک کٹوانے میں مصروف تھے۔ پوری قوم اس ہار کے بعد سوگ کی حالت میں ہے۔
انھوں نے دل بڑا کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو شاندرا فتح پر مبارکباد بھی دی۔