پاکستان میں پی ایس ایل کے متعدد میچز کرائے جائیں گے ، نجم سیٹھی

پاکستان میں پی ایس ایل کے متعدد میچز کرائے جائیں گے ، نجم سیٹھی

لاہور: چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے 7تا 8 میچ پاکستان کے مختلف شہروں میں کرائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے.

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے دنیا کی ٹاپ ٹیموں کو شکست دی ہے۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 8 سال میں دیگر ممالک نے اپنی لیگز بنالی تھیں، پاکستان میں لیگزنہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فارمیٹ سمجھ نہیں آرہا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں