جاپانی شائقین نے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران انوکھی روایت قائم کر دی

جاپانی شائقین نے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران انوکھی روایت قائم کر دی
کیپشن: image by facebook

ماسکو:ورلڈ کپ کے کسی بھی سنسنی خیز میچ کے بعد سٹینڈز میں کوڑا، بوتلیں اور کھانے کی چیزوں کے خالی پیکٹ پڑے ملتے ہیں ، گزشتہ رات جاپان کے شائقین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔ ان کی ٹیم کولمبیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 0-2 سے جیت گئی۔ یہ جاپان کی جنوبی امریکہ کے کسی بھی ملک کے خلاف پہلی جیت تھی۔

لیکن جو کچھ میچ کے بعد ہوا اسے دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے: جاپان کے شائقین نے میچ ختم ہوتے ہے سٹیڈیم کی صفائی شروع کر دی۔

b64092435bb81eff41b1d0b2e6557eec

بڑے بڑے کچرے کے تھیلے تھامے جاپانیوں نے ہر نشست کو صاف کیا اور جب وہ نکلے تو سٹینڈ ایسا منظر پیش کر رہے تھے جیسے وہاں کوئی بیٹھا ہی نہیں تھا ، یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے، جاپان کے صفائی پسند شائقین اپنی نفاست کے لیے مشہور ہیں۔

جاپان میں مقیم صحافی سکاٹ میکنٹائر کے مطابق یہ نفاست صرف فٹبال کے لیے ہی نہیں ہے، صفائی جاپانی ثقافت کا کلیدی حصہ ہے‘وہ اس وقت ورلڈ کپ کے لیے روس میں موجود ہیں اور جاپانی شائقین کی اس صفت سے بخوبی واقف ہیں۔

'کہا جاتا ہے کہ فٹ بال کسی بھی ملک کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے ،  جاپان میں سماجی طور پر صفائی ایک بہت اہم چیز ہے اور جاپانی شائقین تمام میچوں کے بعد ایسا ہی کرتے ہیں۔

5eb00b68de8f2208950b90abeb552311

سینیگال کے شائقین بھی پیچھے نہ رہے اور اس سال ورلڈ کپ میں اُن کی ٹیم کے میچ کے بعد وہ بھی گراؤنڈ کی صفائی میں مگن نظر آئے لیکن سٹیڈیم صاف کرنے کی روایت جاپان نے ہی ڈالی اور اب یہ ان کی وجہ شہرت بن گئی ہے۔

یہ رویہ ابھی بھی کچھ ممالک کے لوگوں کے لیے حیران کن ہےاگر آپ کوئی بوتل یہ خالی پیکٹ زمین پر گرا بھی دیں گے تو کوئی نہ کوئی جاپانی آپ کو ضرور ٹوکے گا اور کہے گا کہ اسے اٹھا لیں۔