شہباز شریف کا ویڈیو بنانے والے شخص کو کرارا جواب

شہباز شریف کا ویڈیو بنانے والے شخص کو کرارا جواب
سکرین شاٹ

لندن:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی لندن میں سڑک پار کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے ویڈیو بنانے والے شخص کو طنز کرتے ہوئے کرارا جواب دیا کہ ’اب پھر میری ویڈیو بنا کر بھیج دینا‘۔


یہ بھی پڑھیں:ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

جس پر ویڈیو بنانے والے نے کہا کہ ”سر اگلی دفعہ آپ زیبرا کراسنگ سے جائیے گا“۔یاد رہے کہ اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن میں موجود میاں شہباز شریف کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سڑک پار کرکے ٹیکسی لینے کے لیے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستانی سول ایو ی ایشن کی تا ریخ میں انو کھا وا قعہ، بھکاری کی جہاز میں انٹری

یہ بھی پڑھیں:پاناما پیپرز کی نئی سنسنی خیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

واضح رہے کہ شہباز شریف کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں درجنو ں گاڑیوں کے قافلے میں سڑکوں کو بند کرکے جانے والے حکمران لندن میں کیسے قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں