نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا؟پرویز مشرف

نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا؟پرویز مشرف
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس کے بعد میدان میں آگئے ہیں اور کہا کہ میں نے جنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف نے کہا کہ میرے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور مجھ پر کمنٹس ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا ہے؟ مجھے عدالت میں گرفتار نہ کرنے کا تو کہا گیا مگر اس کے بعد کیا ہو گا؟۔

یہ بھی پڑھیں:پاناما پیپرز کی نئی سنسنی خیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
ان کا کہنا تھا کہ میرا پورا ارادہ ہے کہ میں پاکستان آؤں اور وقت آئے گا تو میں ضرور پاکستان واپس آؤں گا۔انتخابات میں ہر حلقے میں جانا چاہتا تھا اور میرا مقصد پاکستان آکر اپنی پارٹی کو لیڈ کرنے کے لیے تھا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 14 جون کو ہر صورت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عہدے سے مستعفی

جسٹس ثاقب نثار کا کیس کی سماعت کے دوران کہنا تھا کہ اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا۔چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ اگر مشرف کمانڈو ہیں اور اتنے ہی بہادر ہیں تو وطن واپس آ کر دکھائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں