مودی سرکار نے 14 سال بعد 3 پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دے دی

مودی سرکار نے 14 سال بعد 3 پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دے دی
کیپشن: Image by Travel Triangle

حیدر آباددکن:آخرکار مودی سرکار نے 14 سال بعد 3 پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا؟پرویز مشرف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 بھائیوں کو جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی، تقریباً14سال بعد بھارتی شہریت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاناما پیپرز کی نئی سنسنی خیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
تلنگانہ کے نظام آباد میں ان نوجوانوں کو بھارتی شہریت کی دستاویزات حوالے کی گئیں۔ ان بھائیوں کی ماں کی شادی1988میں پاکستانی شہری سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد یہ خاتون پاکستان منتقل ہوگئیں تاہم طلاق کے بعد اپنے3 بچوں کے ساتھ نظام آباد واپس آگئی۔ خیال رہے کہ خاتون کے3 بچے طویل المدت ویزا پر تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں