خواجہ سعد رفیق کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

خواجہ سعد رفیق کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی تفصیلات میں لاہور شہر میں 2 مکان ظاہر کیے ہیں جن کی قیمت مبلغ ایک لاکھ 25 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی
سابق وزیرریلوے کی جانب سے جمع کرائے گئے اثاثوں کی مجموعی مالیت 17 کروڑ 44 لاکھ روپے بتائی ہے جس میں اندرون شہر لاہور کے علاقے لوہاری کے وہ 2 مکانات بھی شامل ہیں جو ان کے اور ان کے بھائی کی ملکیت ہیں۔ سابق وزیر ریلوے نے دونوں مکانوں کی قیمت مبلغ سوا لاکھ روپے بتائی ہے یعنی ایک مکان کی اوسط قیمت 65 ہزار روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا؟پرویز مشرف
سابق وزیر ریلوے نے 2015 میں 2 کروڑ 26 لاکھ روپے اور 2016 میں اپنی آمدنی 2 کروڑ 99 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 2 بیویوں کا تذکرہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان کی پہلی بیوی کا نام غزالہ سعد اور دوسری اہلیہ کا نام شفق حرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاناما پیپرز کی نئی سنسنی خیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
خواجہ سعد رفیق نے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں ایک گھر ظاہر کیا ہے جس کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے لاہور کینٹ میں 3 کروڑ 46 لاکھ مالیت کی 16 کنال اراضی بھی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لاہور کینٹ میں ہی مزید 16 کنال اراضی بھی ظاہر کی ہے جس کی مالیت 3 کروڑ 45 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 53، عمران خان کی اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری

خواجہ سعد رفیق کے مطابق انہوں نے اپنے کزن سے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے کا بلا سود قرضہ بھی لے رکھا ہے، ان کی سعدین ایسوسی ایٹس کی مالیت 2 کروڑ 98 لاکھ روپے بیان کی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں