دپیکا اور رنویر رواں برس 10 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

دپیکا اور رنویر رواں برس 10 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے
کیپشن: مداحوں کی جانب سے اسٹار جوڑی کی شادی کی تاریخ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا اور رنویر رواں برس 10 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کا مقام بنگلور ہو گا یا پھر انوشکا اور ویرات کی طرح شادی اٹلی میں ہوگی اور استقبالیہ تقریب بھارت میں ہو گی۔

دپیکا اور رنویر اس شادی کو 'پرفیکٹ ویڈنگ' بنانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شادی کی تاریخ سب تیاریوں کا آغاز کرنے کے بعد منظر عام پر آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کپل شرما موٹاپے کا شکار، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مداحوں کی جانب سے اسٹار جوڑی کی شادی کی تاریخ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

سلور اسکرین پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی نے متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں