شہباز شریف کی پہلی بیوی ان سے زیادہ امیر نکلیں

شہباز شریف کی پہلی بیوی ان سے زیادہ امیر نکلیں
کیپشن: نصرت شہباز نے مجموعی طور پر 22 کروڑ 56 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: نصرت شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات کی دستاویزات جاری کر دی گئیں ہیں جن میں نصرت شہبازکےمجموعی طور پر 22 کروڑ 56 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق نصرت شہباز کے ماڈل ٹاؤن میں 10 کنال کے گھر کی مالیت 12 کروڑ 87 لاکھ روپے، مری ڈونگا گلی میں سوا 9 کنال کے نشاط لاج کی مالیت 5 کروڑ 78 لاکھ روپے جبکہ قصور میں 809 کنال اراضی پر مشتمل 9 جائیدادوں کے شئیرز کی مالک ہیں۔

مزید پڑھیں:  حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،دو شادیوں کا اعتراف

قصور میں ان کی جائیدادوں کی مجموعی مالیت 26 لاکھ روپے جبکہ مختلف کمپنیوں میں شئیرز کی مالیت 87لاکھ روپے ہے۔ نصرت شہباز نے 17 لاکھ روپے کی جیولری ظاہر کی۔ان کے 5 مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 89 لاکھ روپے کا بیلنس موجود ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں