مسلم لیگ ن کا بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق اعتزازاحسن کے بیان پر اظہار افسوس

مسلم لیگ ن کا بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق اعتزازاحسن کے بیان پر اظہار افسوس
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعتزاز احسن کی جانب سے کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق بیان پرانتہائی  افسوس کا اظہار کیا۔اور  کہا کہ ’اعتزاز احسن  سیاسی بصیرت رکھتے ہیں اور سیاسی میدان میں قدر آوار شخصیت سمجھے جاتے ہیں لیکن کلثوم نواز کی بیماری کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے‘۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی بیماری پر ریٹنگ کےلئےخبریں چل رہی ہیں جو افسوسناک امر ہے۔

  ان کا مزید  کہنا تھا کہ ‘قومی احتساب بیورو (نیب) میں گزشتہ 8 ماہ میں دائر مقدموں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، لیکن ساری کوشیں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف جاری ہے’۔پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف  پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘انتخابی ٹکٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی اپنے ہی ورکز سے منہ چھپاتی پھیر رہی ہے جبکہ گزشتہ 5 دنوں سے بنی گالہ میں بند کمرے میں چھپ کر اجلاس ہو رہاہے اور اچانک اعلان کیا گیا کہ انتخابی مہم کا آغاز 24 جون سے کیا جارہاہے’۔

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری سے متعلق  کہا کہ ‘فواد چوہدری پر بہت افسوس ہے، وہ پہلے 5 سیاسی جماعتوں کے ترجمان رہے اور اب بڑی مشکل ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘2013 میں وزارت عظمیٰ کے لیے شیروانی سیلوانے والے خیالی وزیراعظم (عمران خان) اپنے ہی کارکنان چھپ کر بنی گالہ میں بیٹھے ہیں اور رینجرز اور پولیس کی حفاظت کے لیے طلب کرلی ہے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ’کلثوم نوازوینٹی لیٹر پر ہیں جس کے بعد علاج ممکن نہیں‘۔