حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا ، صرف عوام کی نوکری کروں گا: زعیم قادری

حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا ، صرف عوام کی نوکری کروں گا: زعیم قادری
کیپشن: image by facebook

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا ، آئندہ الیکشن میں میرا مقابلہ حمزہ شہباز کے ساتھ ہوگا ، میں کسی کی نوکری نہیں کر سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں این اے 133سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر تا ہوں، میں مالیشیا نہیں ، حمزہ شہباز میں تمہاری نوکری نہیں کر سکتا ۔

انھوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا اپنے دوستوں ، بھائیوں ، بزرگوں ، خواتین کے ساتھ ہے ، میری سیاست ہوتی ہے یا نہ ہو میں سر نہیں جھکائوں گا ، آخری دم تک مقابلہ کروں گا ، اپنا حلقہ میں جیت کر دکھائوں گا ضرور ، میں اس سے زیادہ آپ کو کچھ نہیں کہتا ۔

زعیم قادری نے کہا کہ آج سے الیکشن اور جنگ ساتھ ہوگی ، آٹھ برس تک نواز شریف کا ترجمان رہا ہوں ، حمزہ شہباز سن لو لاہور تمھاری یا تمھارے باپ کی جاگیر نہیں ہے ۔