فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں جن کے مطابق راناثنااللہ کے گزشتہ سال کے مقابلے میں اثاثوں میں 3کروڑ 56 لاکھ روپے کااضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ ن کا بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق اعتزازاحسن کے بیان پر اظہار افسوس
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق راناثنااللہ کے5اکاونٹس میں 60لاکھ 74ہزارروپے کی رقم موجود ہے او ر 10 ایکڑزرعی اراضی، 9 دکانیں،اور 2پلازے بھی ان کی ملکیت میں ہیں، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اثاثوں میں 3کروڑ 56 لاکھ روپے کے اضافہ کے ساتھ راناثنااللہ نے 7کروڑ 84لاکھ 52ہزار 271 روپے کے اثاثے ظاہرکیے۔دستاویز کے مطابق 3گھراور4پلاٹ بھی راناثنااللہ کی ملکیت ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں