فیس بک نے انسٹاگرام صارفین کو خوشخبری سنا دی

06:55 PM, 21 Jun, 2018

کیلیفورنیا: فیس بک کے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام نے صارفین کی سہولت کیلئے نئی ایپ” آئی جی ٹی وی“ متعارف کروا دی، جس کی مدد سے صارفین تصویروں کے ساتھ ساتھ ویڈیوز بھی دیکھ یا شیئرکر سکیں گے۔ویڈیو شیئر کرنے کا آپشن دینے کا مقصد نوجوان صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فیس بک نے انسٹا گرام میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد صارفین ایک منٹ سے دس منٹ کی ویڈیو بھی پوسٹ کرسکیں گے۔ تاہم انسٹا گرام کے سپرسٹارز کے اکاونٹ کےلئے یہ دورانیہ ایک گھنٹے تک ہوگا۔انسٹا گرام کے نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد یوٹیوب صارفین کو انسٹاگرام پر لانا ہے۔ دونوں سائٹس کی ویڈیو میں ایک واضح فرق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کمپیوٹر سے موبائل فون پر مسیج بھیجنے کیلئے ”ویب کلائنٹ “ متعارف

انسٹاگرام کی ویڈیوز عمودی (ورٹیکل) جبکہ یوٹیوب کی افقی (ہوریذونٹل) ہوں گی۔دنیا بھر میں ’آئی جی ٹی وی‘ ایپ ایپل آپریٹنگ سسٹم اوراینڈرائیڈ صارفین کےلئے دستیاب ہوگی۔ ای مارکیٹئیرز کے مطابق اس نئے فیچر کو استعمال کرکے امریکی اشتہاری کمپنیاں انسٹا گرام کو پانچ ارب ڈالر منافع کما کر دے سکتی ہیں۔

مزیدخبریں