زعیم حسین قادری کو منانے کی کوشش کریں گے،رانا مشہود

زعیم حسین قادری کو منانے کی کوشش کریں گے،رانا مشہود

فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءرانا مشہود نے کہا ہے کہ زعیم قادری جلد بازی میں فیصلہ کرگئے ہیں،زعیم قادری پارٹی کی پہچان ہیں،انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماءزعیم حسین قادری کی پارٹی ٹکٹ کے معاملے پرناراضگی اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے اعلان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زعیم قادری جلد بازی میں فیصلہ کرگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ،فیصلے سب کی مشاورت سے ہوئے،سمجھ نہیں آتا کہ زعیم قادری حمزہ شہبازکو کیوں ٹارگٹ کررہے ہیں؟کچھ باتیں ایسی ہیں جووقت پرسامنے آئیں گی۔ پارلیمانی بورڈ میں فیصلے سب کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زعیم قادری کی پارٹی کیلئے بہت خدمات ہیں۔رانا مشہود نے کہا کہ کچھ باتیں ایسی ہیں جووقت پرسامنے آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ زعیم قادری این اے 133سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔صوبائی حلقے سے الیکشن لڑنے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ٹکٹ کس کودینا ہے یہ پارٹی کاحق ہوتا ہے۔زعیم قادری کے تحفظات قیادت کے سامنے رکھیں گے۔زعیم قادری کودوبارہ منانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے زعیم حسین قادری نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔میں سید ہوں۔اولاد امام حسین ہوں۔