کراچی آپریشن فوج نے شروع کیا نہ نواز شریف نے بلکہ میں نے شروع کیا:چودھری نثار

کراچی آپریشن فوج نے شروع کیا نہ نواز شریف نے بلکہ میں نے شروع کیا:چودھری نثار
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن فوج نے شروع کیا نہ نواز شریف بلکہ یہ میں نے شروع کیا تھا ، خوشامدی نہیں بلکہ سچ بولنے والے وفادار ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے روات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن میں نے شروع کیا ، فوج اور نواز شریف نہیں۔

میں نے نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ خوشامد کرنے والے وفادار نہیں ہوتے، خوشامد کرنے والا نہیں بلکہ سچی بات کرنے والا وفادار ہوتا ہے، میں سیاست کی خاطر اصول نہیں چھوڑ سکتا۔

میں وزیرداخلہ بنا تو فوج کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ، میں نے ملک میں غیر متعلقہ لوگوں کا داخلہ بند کیا، میں نے ہمیشہ کہا کہ مدرسوں میں دہشت گردی نہیں ہوتی، دہشت گردی کے تانے بانے کہیں اور سے آتے ہیں۔

مدرسوں سے متعلق بیان پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، ہندوستان کا وزیرداخلہ کشمیریوں کا قاتل ہے ، ہم 25جولائی کو نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔چودھری نثار نے کہا کہ مجھے عوام کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تقریر وہاں کی جاتی ہے جہاں قائل کرنا ہوتا ہے، کوئی ٹکٹ والا آئے یا بغیر ٹکٹ والا اسے شکست ہوگی، آج کا جلسہ دیکھ کر میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے، متبادل امیدواروں کا اس حلقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن میں آستینیں چڑھا کر تقریریں کرنا آسان کام ہے، میں نے اقتدار میں آکر اپنی جیبیں نہیںبھریں، میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، میں وہ واحد شخص ہوں جو مسلسل 8مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر بنا۔

میں نے کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، میںنے اقتدار میں آکر کوئی فیکٹری یا پٹرول پمپ نہیں لگایا، میں نے اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ مخلوق کی خدمت کی دعا مانگی ہے، میرے مخالفین ایک جھوٹی سی جلسی بھی کرسکے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ سیاست آسان نہیں بہت مشکل کام ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیاست میں جھوٹ اور فریب بھرا ہوا ہے، میں نے ہمیشہ سراٹھا کر سیاست کی کسی کی خوشامد نہیں کی، کوئی ہے ایسا شخص جو وزارت داخلہ سے استعفیٰ دے دے، مخالفین کو بتانا کہ یہاں پر 35سال سے کوئی نواز شریف یا عمران خان نہیں آیا۔

چودھری نثار نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ خوشامد کرنے والے وفادار نہیں ہوتے، خوشامد کرنے والا نہیں بلکہ سچی بات کرنے والا وفادار ہوتا ہے، میں سیاست کی خاطر اصول نہیں چھوڑ سکتا۔

انھوں نے کہا کہ ہم 25جولائی کو نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔ میں وزیرداخلہ بنا تو فوج کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ، کراچی آپریشن فوج نے شروع کیا نہ نواز شریف نے میں نے کیا۔

میں نے ملک میں غیر متعلقہ لوگوں کا داخلہ بند کیا، میں نے ہمیشہ کہا کہ مدرسوں میں دہشت گردی نہیں ہوتی، دہشت گردی کے تانے بانے کہیں اور سے آتے ہیں ، مدرسوں سے متعلق بیان پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مسلمان دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی قوم ہے، میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہونا پڑے، ہندوستان کا وزیرداخلہ کشمیریوں کا قاتل ہے ، میں نے راج ناتھ سنگھ کو ایسا جواب دیا کہ وہ کانفرنس میں نہ بیٹھ سکا۔