بنی گالا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج جاری ، شدید نعرے بازی

09:06 PM, 21 Jun, 2018

بنی گالہ: بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکن ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جب کہ پارٹی چیئرمین عمران خان اپنے گھر میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر ملک بھر سے آئے سیکڑوں پارٹی کارکن انتخابی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا دیئے ہوئے ہیں جب کہ ملتان اور کرک کے بعد مزید اضلاع سے مظاہرین کے آج بنی گالہ پہنچنے کا امکان ہے۔

 

بنی گالہ میں احتجاج ختم کرانے کے لیے عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کی بارہا یقین دہانیاں بھی رائیگاں چلی گئی ہیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے گھر میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹکٹ لے کر ہی جائیں گے۔
 

مزیدخبریں