عمران خان کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو بہتر ہوگا، پرویز مشرف

عمران خان کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو بہتر ہوگا، پرویز مشرف
کیپشن: فوٹو: فائل

دبئی : سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف آزمائے ہوئے لوگ ہیں البتہ عمران خان اور تحریک انصاف کو ابھی آزمایا نہیں گیا۔ اس لئے میرے خیال میں الیکشن کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو بہتر ہوگا۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میرانواز شریف کے ساتھ موازنہ کیا جائے۔ میں ایک سچا آدمی ہوںاور سچی بات کرتا ہوں۔ مجھے ای سی ایل پر ڈال رکھا ہے جبکہ نواز شریف کو دنیا بھر میں گھومنے کی کھلی آزادی ہے۔ چک شہزاد کی جائیداد میں نے غالب نشتر سے خریدی تھی۔مجھ پر الزام لگانے والے کو ئی الزام بھی ثابت کریں۔ میں نے کسی کو غیر قانونی طریقے سے کوئی پلاٹ نہیں دیا اور کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔بہادری اور بیوف قوفی میں فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آنے کی اجازت ملنی چاہئے تھی لیکن میں نے محسوس کیا کہ ابھی میرا جانا مناسب نہیں ہے۔آرمی چیف سے کوئی رابطہ نہیں، میر ی واپسی سے فوج پر دباو میں اضافہ ہوگا، پاکستان آنے کامقصد پارٹی کو مضبوط کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالا ہوا ہے لیکن نواز شریف پوری دنیا میں گھومتے پھرتے ہیں۔