فٹنس مسائل کے شکار کرکٹرز این سی اے طلب

11:56 PM, 21 Jun, 2018

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس مسائل کے شکار کھلاڑی وہاب ریاض، بابر اعظم، رومان رئیس،یاسر شاہ اور عماد وسیم کو جمعے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کہ سلیکٹرز ان کی فٹنس جانچ کر انتخاب کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔ہپ انجری کے شکار یاسر شاہ گوکہ مختصر طرز کی کرکٹ میں حصہ نہیں لیتے مگر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے اہم سیریز سے قبل ان کا مکمل فٹ ہونا ٹیم کیلیے بے حد ضروری ہے۔

گزشتہ برس سری لنکا سے سیریز کے بعد ڈراپ ہونے والے وہاب ریاض ناک کی سرجری کے سبب پاکستان کپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ میں کلائی کی انجری کا شکار ہو کر دورہ  برطانیہ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے تھے، رومان رئیس رواں برس پی ایس ایل سے ہی انجری مسائل کا شکار ہیں۔

دریں اثنا گزشتہ روز بھی لاہور میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر کے درمیان ٹیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی، یہ سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہے گا، دور? زمبابوے کیلیے اسکواڈ کا اعلان بھی اسی روز متوقع ہے۔

مزیدخبریں