ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرنے کا حکم دیدیا تھا، لیکن بعد میں واپس لے لیا، امریکی جریدہ

 ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرنے کا حکم دیدیا تھا، لیکن بعد میں واپس لے لیا، امریکی جریدہ

نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا تھا، لیکن بعد میں واپس لے لیا۔ اخبار کے مطابق 7 بجے امریکی وقت کے مطابق ایران کی فوجی تنصیبات، ریڈر اور میزائل بیٹریز پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی ڈرون گرانے پر صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔