'اپوزیشن ایوان پُر امن طریقے سے چلانے کی بات کرے تو کہا جاتا ہے این آر او مانگ رہے ہیں

'اپوزیشن ایوان پُر امن طریقے سے چلانے کی بات کرے تو کہا جاتا ہے این آر او مانگ رہے ہیں

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ن لیگ کو علاج باہر سے کرانے کے طعنے دینے والے خود معیشت کاعلاج باہر سے کرار رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سن لیں کرائے کے لوگوں سے ایجنڈا مکمل نہیں ہوگا، اپوزیشن ایوان پُر امن طریقے سے چلانے کی بات کرے تو کہا جاتا ہے این آر او مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں کشیدہ ماحول کے ذمہ دار وفاداریاں بدلنے والے لوٹوں کو ٹھہرایا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے کی جڑیں دن بدن مضبوط ہوتی جا رہی ہیں، آئین کی حرمت کو پامال کیا گیا تو وفاق کو خطرہ ہوگا۔ چور دروازوں سے سیاسی پارٹیوں میں آنے والوں کا اگلی سیٹوں پر بیٹھنا لمحہ فکریہ ہے۔