لوٹ مار کرنیوالوں کو احتساب کے شکنجے سے گزرنا ہو گا، وزیراعظم

لوٹ مار کرنیوالوں کو احتساب کے شکنجے سے گزرنا ہو گا، وزیراعظم
کیپشن: حکومت کی دو ٹوک حمایت پر مسلم لیگ کی قیادت کا مشکور ہوں، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ عمران خان آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ملاقات کی اور وفد میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم سے ملاقات میں (ق) لیگ نے حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو مرکز اور صوبے میں بجٹ منظور کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی دو ٹوک حمایت پر مسلم لیگ کی قیادت کا مشکور ہوں اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں غریب آدمی کو فوکس کیا ہے اور عوام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لوٹ مار کرنے والوں کو احتساب کے شکنجے سے گزرنا ہوگا۔