پریانکا چوپڑہ کے مومی مجسمہ کی لندن میوزیم میں نمائش

پریانکا چوپڑہ کے مومی مجسمہ کی لندن میوزیم میں نمائش
کیپشن: image by official instagram account prianka chopra

لندن:بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا مومی مجسمہ لندن میں نمائش کے لئے پیش کر دیاگیا تاہم پریانکا چوپڑہ اس موقع پر موجود نہیں تھیں۔

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا موم سے بنا مجسمہ لندن کے توساد میوزیم میں نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا،تقریب میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد  شرکت کی ۔ تاہم اداکارہ اس مجسمے کی تقریب رونمائی میں موجود نہیں تھیں۔

پریانکا کا یہ مومی مجسمہ،ان کی 2017 کے گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں لی گئی تصویر سے  مشابہت رکھتا ہے جب وہ سنہری لباس میں ملبوس تھیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑہ کے مجسمے سے قبل دپیکا پڈوکون کا مومی مجسمہ بھی اس میوزیم میں رکھا جا چکا ہے۔