کرکٹ ورلڈ کپ : سری لنکا نے انگلینڈ کو فتح کیلئے 233 رنز کا ہدف دیدیا

کرکٹ ورلڈ کپ : سری لنکا نے انگلینڈ کو فتح کیلئے 233 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by twitter

لیڈز : کرکٹ ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو فتح کے لیے 233 رنز کا ہدف دے دیا ، میتھیوز 85 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

0cdd035a1a0903fea780333fe7b0e780

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں پر 232 رنز بنائے ، فرنینڈو نے 39 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی ، مینڈس نے 68 گیندوں پر 46 سکور کیے ، ڈی سلوا نے 47 گیندوں پر 29 رنز بنائے ۔

2e952fd082d9be5f5bc6af746670cc99

انگلینڈ کی جانب سے جے جی آرچر اور ووڈ نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں ، ووکس نے پانچ اوورز میں 22 سکور دے کر ایک وکٹ حاصل کی ، راشد نے دس اوورز میں 45 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

09c443deb217d05f52cb04e2d98596cc