مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ، درجنوں نوجوانوں پر تشدد

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ، درجنوں نوجوانوں پر تشدد
کیپشن: image by facebook

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے سر پر خون سوار ، ضلع کپواڑہ میں بھارتی افواج نے محاصرے کے دوران نہتے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، متعدد نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی قابض فورسز نے تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس  پامال کرکے  ضلع میں موبائل  اورا نٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔

بھارتی مظالم کیخلاف ہزاروں کشمیری سٹرکوں پہ نکل آئے اور بھارت مخالف نعرے لگاتے رہے۔