پاکستان اور بھارت کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں دو گنا اضافہ

پاکستان اور بھارت کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں دو گنا اضافہ
کیپشن: image by facebook

سٹاک ہوم :پاکستان اور بھارت کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں دس برس کے دوران دو گنا ہونے کا انکشاف ہو اہے ، سویڈن کے موقر ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کر رہے ہیں اور دس برس کے دوران یہ تعداد دو گنا ہوگئی ہے .

ادارہ سیپری کے سربراہ شینن کائل نے بتایا کہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن جنوبی ایشیا میں اس معاملے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، دو ہزار نو میں ہماری جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت کے پاس ساٹھ سے ستر جوہری ہتھیار موجود ہیں جبکہ اس وقت پاکستان کے پاس ساٹھ بم تھے .

اب دس برس بعد بھارت کے پاس جوہری ہتھیاروں کی تعداد ۱یک سو تیس سے ایک سو چالیس ہے جبکہ پاکستان کے پاس ڈیڑھ سو سے ایک سو ساٹھ جوہری ہتھیار ہیں ۔