فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 22 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 22 پیسے مہنگی ہونے کا امکان
کیپشن: Image Source: Neo Tv Screen Shot

اسلام آباد:سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی کی قیمت میں 22پیسےاضافے کےلیے نیپراکودرخواست دےدی ۔

تفصیلات کے مطابق ، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں22پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجائےگا اور اضافہ مئی کے مہینے کےلیے کیاجائےگا۔نیپرا26 جون کو سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق ،مئی میں پن بجلی سے29.69اورکوئلے سے12.12فیصدبجلی پیداکی گئی جبکہ  مقامی گیس سے16.32اوردرآمدی ایل این جی سے28.76فیصدبجلی پیداکی گئی۔