کرکٹ کے مداح نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی بے عزتی کر دی

کرکٹ کے مداح نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی بے عزتی کر دی
کیپشن: image by Cricinfo

لیڈز : کرکٹ کے مداح نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی اہلخانہ ہمرا ہ بے عزتی کر دی ، موٹے ہونے کا طعنہ دینے کے ساتھ موٹاپے پر بھی کسی جانور سے ملا دیا۔

5634a2032eea06c7d3d6d84d5db6e3db

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اپنے بچے کے ساتھ ہوٹل کی لابی میں موجود تھے کہ اس موقع پر ایک کرکٹ کے مداح نے اپنے موبائل فون کا کیمرہ آن کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مخاطب کیا اور کہا کہ بھائی جان آپ بہت موٹے ہو گئے ہو بالکل کی ۔۔کی طرح .

اسی لیے پاکستان کی عزت میں اضافہ کر رہے ہیں۔مداح کی جانب سے اس تلخ جملے پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کوئی جواب نہیں دیا اور بچے کو اٹھاتے ہوئے آگے بڑھ گئے ۔