ملتان میں ویکسی نیشن سینٹر میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد زخمی

ملتان میں ویکسی نیشن سینٹر میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد زخمی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ملتان: بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے ملتان میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں قائم تمام سینٹرز میں ویکسین دستیاب ہے۔ 
پولیس کے مطابق ملتان میں ویکسی نیشن سینٹر کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کاکہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کیلئے شہری صبح 5 بجے ہی سینٹر پہنچ جاتے ہیں اور سینٹر کھلنے سے پہلے ہی خاصا رش ہو جاتا ہے اور دھکم پیل کے مناظر بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔ 
دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے اور ویکسین ضلع کے 22 ویکسی نیشن سینٹر پرفراہم کر دی گئی ہے، شہری آج ضلع میں قائم کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان کو سائینو ویک ویکسین کی 36 ہزار ڈوز کا سٹاک دیا گیا ہے اور کورونا ویکسین کا مزید سٹاک 3 دن بعدملتان پہنچے گا جبکہ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع وہاڑی اور خانیوال کو 12,12 ہزار، لودھراں کو 7ہزار 200 ویکسین ڈوز دی گئی ہیں۔