شہباز شریف کی پیشی، ایف آئی اے نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے سی سی پی او لاہور کو خط لکھ دیا

شہباز شریف کی پیشی، ایف آئی اے نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے سی سی پی او لاہور کو خط لکھ دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی چینی سکینڈل میں کل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں طلبی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کیلئے سی سی پی او لاہور کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے میں تحقیقات چل رہی ہیں، شہباز شریف نے اس سلسلے میں کل 22 کو ایف آئی اے میں پیش ہونا ہے کہ حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کیا گیا ہے، دونوں سیاسی رہنماؤں کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ 
واضح رہے کہ وکلاءنے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں طلبی سے قبل عدالت سے حفاظتی ضمانت کروانے کا مشورہ دیا تھا جس پر انہوں نے سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو دونوں رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔