پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدرعثمان کاکڑموت طبعی نہیں :یوسف کاکڑ

Senior Pakhtunkhwa Milli Awami Party, leader Usman Kakar, passes away

کراچی :پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدراور سابق سینٹر عثمان کاکڑ انتقال کر گئے ۔ پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری  یوسف کاکڑ  کا کہنا ہے عثمان کاکڑ کی موت طبعی نہیں،عثمان کاکڑ کی  موت کی تحقیقات کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے ،ذرائع کے مطابق عثمان کاکڑ کی موت طبعی نہیں تھی ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف کا کڑ کا کہنا ہے کہ عثمان کاکڑ کی موت طبعی نہیں تھی ،ان کی موت کی تحقیقات کرائی جائیں ،پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی ہے۔

دوسری طرف سیکرٹری اطلاعات پی کے میپ رضا محمد رضا نے عثمان کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔انہیں برین ہیمرج کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم آج ان کا انتقال ہو گیا،اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی سرجری بھی کی گئی ،وہ سی ایم ایچ کوئٹہ میں وینٹی لیٹر پر تھے ۔