سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ، سٹاک مارکیٹ میں مندی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ، سٹاک مارکیٹ میں مندی
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ، سٹاک مارکیٹ میں مندی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت کو پھر سے پر لگ گئے۔ فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار850 روپے ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار850 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت میں ایک ہزار 329 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 321 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 48,238.67 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی گھنٹے کے دوران اس میں مندی کا رجحان رہا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48,012.52 کی سطح پر بند ہوا۔