ابراہیم رئیسی کا امریکی صدر سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان

ابراہیم رئیسی کا امریکی صدر سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان
کیپشن: ابراہیم رئیسی کا امریکی صدر سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

تہران: ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ‏نہیں کریں گے۔ایران سعودی عرب سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ 

نومنتخب ایرانی صدر  نے اپنی  پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ  ایران دنیا بھر سے بات چیت چاہتا ہے لیکن میں بذات خود جوبائیڈن سے ملاقات نہیں کروں گا۔ان کی نیو کانفرنس میں کئی عالمی و بین الاقوامی میڈیا نمائندوں نے شرکت کیے۔

 نو منتخب ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ کو 2015 کے جوہری معاہدے پر ‏واپس آنا ہو گا اور جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کرنا ہوگا۔ یورپ کو امریکی دباؤ سے متاثر ‏نہیں ہونا چاہیے اور جوہری ڈیل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی ۔ایرانی قومی بھی ‏آپ سے یہی چاہتی ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکا کو ایران پر عائد کردہ تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔ جوہری ‏ڈیل میں واپس آنا ہوگا اور کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔ امریکا کو پوری دنیا کو جواب دینا ہو ‏گا اور اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنا ہوگی اور تمام ظالمانہ پابندیوں کو جو اس نے ایرن پر عائد کی ہیں ‏ختم کرنا ہوں گی۔

اسرائیل کے مؤقر اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایران کے نو منتخب صدر نے واضح طور پر کہا کہ وہ امریکی صدر سے ملاقات نہیں کریں گے، بلاسٹک میزائل سسٹم پر کوئی گفتگو نہیں کریں گے اور پراکسیز کی حمایت کریں گے۔