پنجاب بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ2 کی ڈیٹ شیٹ جاری

پنجاب بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ2 کی ڈیٹ شیٹ جاری
سورس: file photo

لاہور: پنجاب بورڈکے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ2 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے مطابق امتحان میں1لاکھ 88 ہزار752 امیدوار شرکت کریں گے۔  انٹرپارٹ 2 کے امتحانات میں پہلا پرچہ شماریات کا ہوگا، طلبا وطالبات کو جلد رول نمبر سلپ بھی جاری کردی جائےگی۔

یاد رہے کہ پنجاب بورڈ کے زیر اہتمام امتحانات کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار تھے جس کی وجہ سے طالبعلم بھی پریشانی سے دوچار تھے ۔ 

گزشتہ سال حکومت کی طرف سے طلبہ کو بغیر امتحان پاس کردیا گیا تھا لیکن اس بار وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ امتحان کے بغیر کوئی بچہ پاس نہیں ہوگا سب کو امتحان دینا ہوگا۔