ترک صدر نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا

ترک صدر نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا
سورس: file photo

انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردوان نے ویکسینیشن عمل تیز ہونے اور پابندیوں سے کورونا وبا میں کمی ‏آنے کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدرطیب اردوان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کورونا وبا ‏کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

صدراردوان نے کہا کہ ملک بھر میں کرفیو یکم جولائی سے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، ہفتہ ‏وار لاک ڈاؤن اور رات کے کرفیو اٹھا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پابندیاں نرم کرنے کے سلسلے میں سفری پابندیاں، اربن پبلک ٹرانسپورٹ بھی ‏مکمل طور پر کھول دی جائے گی، کورونا کیسز میں غیر معمولی کمی کے بعد معمولات زندگی ‏بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ملک میں جاری تیزترین کورونا ویکسینیشن عمل کی بدولت آج کے دن تک 43 ‏ملین افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران ویکسینیشن عمل میں تیزی ‏لائی گئی ہے۔

 
 
 
 
 
Comments