اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائر س ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد تک پہنچ گئی۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے مزید 113 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک مریض انتقال کر گیا جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 384 ہو گئی جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 266 ہو چکی ہے۔
COVID-19 Statistics 21 June 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 21, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,406
Positive Cases: 113
Positivity %: 1.20%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 58
ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 396 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ مریضوں میں سے 58 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کُل 14 لاکھ 98 ہزار 486 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔