عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ، سابقہ اہلیہ بشریٰ عدالت پہنچ گئیں

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ، سابقہ اہلیہ بشریٰ عدالت پہنچ گئیں

کراچی: معروف سماجی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ پہلی بیوی بشریٰ اقبال عدالت پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے عدالتی فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی

واضح رہے کہ عدالتی احکامات کے بعد عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق 23 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی کی جائے گی اور  6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کی سربراہی  پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کریں گی جبکہ ٹیم میں  ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام،ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم، فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی 6 رکنی میڈیکل ٹیم میں شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں