غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کیلئے پی ٹی اے کا نیا نظام متعارف

غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کیلئے پی ٹی اے کا نیا نظام متعارف

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے )نے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کیلئے  نیا نظام متعارف کرادیا ۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئےڈی این ایس نظام متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے  تحت ویب سائٹس ڈومین کی سطح پر بلاک ہوسکیں گی،  اس سے قبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو بھجوائی جاتی تھی ۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے ںظام میں سوشل میڈیا ماننٹرنگ کا کوئی میکینزم نہیں، نیا نظام غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کیلئے بنایا گیا ہےجس سے شہریوں کی پرائیویسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ 
نئے نظام سے انٹرنیٹ کی رفتار پر بھی فرق نہیں پڑے گا، ویب سائٹس بلاک کے خود کار نظام سے وقت کی بچت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں